effect of corona virus 97

پاکستان میں کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور نوکریوں سے فارغ،کوئی کام کاج نا رہا، کیا صنعتی اداروں کے علاوہ مزدوروں کو بچانے کی ضرورت ہے؟

پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث ملک کی لا تعداد صنعتیں اور کارخانے بند ہیں ۔ یہاں کام کرنے والے افراد کو لا تعداد معاشی اندیشوں اور خطرات کالاحق ہے۔ حکومت کی طرف سے بھر پورمدد کے باوجود چھوٹی بڑی صنعتوں اور کارخانوں میں کام کرنے والوں کو یا تو نوکریوں سے نکالا جارہا ہے یاکچھ مدت کے لیے بغیر تنخواہ کے گھر بیٹھنے کا کہا جا رہا ہے۔
کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کے نتیجے میں کئی کارخانے، ملیں، اور فیکٹریاں بند ہوگئی ہیں یا بند ہونے کے عمل میں ہیں۔یہ پاکستان کی معاشی حالت کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔جس کے نتیجے میں ان کارخانوں اور ملوں میں کام کرنے والوں کو نکالے جانے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں اور نکالا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں