33

پاکستان :سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان نے جلال آباد قونصل خانہ بند کر دیا

اسلام آباد:افغانستان کے شہر جلال آباد میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اور مقامی حکومت کی جانب سے قونصل خانے کے امور میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے، پاکستان نے اپنا قونصل خانہ بند کر دیا ہے۔ اور مکمل سیکیورٹی ملنے تک سفارت خانہ نہیں کھولا جائے گا۔
پاکستانی حکومت نے جلال آباد میں واقع اپنے قونصل خانے کی سیکیورٹی پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے افغان حکومت کو ایک خط کے ذریعے قونصل خانہ بند کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ”جب تک مکمل سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی قونصل خانہ بند رہے گا”۔
اس معاملے میں کابل میں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے ایک بیان جاری ہوا جس میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان کے مقامی حکام پاکستانی قونصل خانے کے امور میں رکاوٹ بن رہے تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ”گورنر حیات اللہ حیات کی قونصل خانے کے امور میں مداخلت افسوس ناک ہے اور یہ مداخلت ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ گورنر کی بے جا مداخلت پر افغان وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے”۔
قونصل خانے کو کس قسم کے سیکیورٹی خدشات ہیں اور افغان گورنر حیات اللہ حیات کس طرح کی مداخلت کر رہے تھے، اس بارے میں پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے تفصیلی بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔
جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ بند کرنے کے معاملے پر افغانستان کی وزارت خارجہ کا تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں