63

عارف علوی پاکستان کے 13ویں صدر منتخب

اسلام آباد:پاکستان میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے عارف علوی پاکستان کے 13 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) اور جمعیت علمائے اسلام کے مولانا فضل الرحمٰن دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن تیسرے نمبر پر رہے۔
اس صدارتی انتخاب کے حوالے سے ملک کے 13ویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد سینیٹ، قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹوں کی گنتی ہوئی جس کے بعد نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عارف علوی پاکستان کے تیرہویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
انتخابی نتائج کے مطابق، قومی اسمبلی و سینٹ میں ہونے والے ووٹنگ میں عارف علوی نے 212 ووٹ، جبکہ مولانا فضل الرحمان نے 131 ووٹ اور اعتزاز احسن نے 81 ووٹ حاصل کیے۔ پارلیمنٹ میں 432 ووٹوں میں سے430 ووٹ کاسٹ ہوئے، جبکہ 6 ووٹ مسترد ہوئے۔
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے۔ پنجاب اسمبلی میں 354 میں سے 351 ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق، صدارتی انتخاب میں پنجاب اسمبلی سے 18 ووٹ مسترد قرار دئیے گئے۔ پنجاب اسمبلی کے 6 ارکان نے پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن کو ووٹ دئیے، 141 ارکان نے مولانا فضل الرحمان کو ووٹ کاسٹ کئے جبکہ 186 ارکان نے پی ٹی آئی کے عارف علوی کو ووٹ دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں